اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ہرسطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے انساداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نوجوان بدعنوانی کیخلاف جنگ میں کردار ادا کرسکتے ہیں، ہماری نوجوان نسل ایک ایسے مستقبل کی مستحق ہے جو کرپشن سے پاک ہو۔
انہوں ںے کہا کہ بدعنوانی عوامی خدمات کی فراہمی کوبری طرح متاثر کرسکتی ہے، بدعنوانی کی وجہ سے ترقی کیلئے دستیاب وسائل صیحح طور پر استعمال نہیں ہوپاتے، بدعنوانی کی وجہ سے معاشرے میں عدم مساوات عام شہریوں کی زندگیوں کو متاثر کرتی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بدعنوانی حکومتوں اور اسکے شہریوں کے درمیان عدم اعتماد کی ایک بڑی وجہ ہے، حکومت ہر سطح پر بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئےپرعزم ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدعنوانی کے بےنقاب کرنے میں میڈیا کا فعال کردار ہے، آئیے ایک ایسے مسقبل کیلئے کام کریں جہاں احتساب سب کیلئے بنیاد ہو۔



















