Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دورہ چین کا پہلا روز؛ مریم نواز آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ چین کا آج پہلا روز ہے، بیجنگ میں مصروفیت سے بھرپور دن کا آغاز ہوا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کاوش رنگ لے آئیں، چینی کمپنی پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گی۔

محمکمہ زراعت حکومت پنجاب اور اے آئی فورس ٹیک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کیے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں جدید روبوٹک زرعی مشینری مینوفیکچرنگ کیلئے تعاون کی یقین دہائی کرائی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اے آئی فور س ٹیک کے بانی ڈاکٹرہان اور سی ای او سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پنجاب میں جدید زرعی اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے روبوٹک ٹیکنالوجی سے مزین جدید ترین زرعی آلات کا معائنہ کیا اور پنجاب میں ایگریکلچر سیکٹر میں روبوٹیک مشینری اور ٹولز متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس دوران مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں زراعت کے جدید ٹیکنالوجی اپنا کر کاشتکار کو خوشحال بنانا ہمارا عزم ہے، اے آئی فور س ٹیک پنجاب میں روبوٹک زرعی آلات کا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا۔

یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر اے آئی فورس ٹیک کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا۔

متعلقہ خبریں