پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کا نیٹ ورک بحالی کی طرف گامزن ہے، تربت کیلئے پروازیں دوبارہ شروع ہوگئیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے کراچی سے تربت کے لیے پروازیں 16 دسمبر سے شیڈول میں شامل کر دی ہیں۔
پی آئی اے ہفتہ وار دو پروازیں پیر اور بدھ کے دن آپریٹ کرے گی۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے تربت اور گوادر آپریشن کو ازسر نو تقویت دی جارہی ہے۔ پی آئی اے کی تربت کے لیے پروازوں کے اغاز سے ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہم سی پیک کے منصوبوں کو تقویت ملے گی۔



















