Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیف جسٹس آف پاکستان کے دورہ بلوچستان کا دوسرا روز

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے دورہ بلوچستان کا آج دوسرا روز ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سب جیل گوادر کا دورہ کیا، دورہ کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کے لیے اقدامات کا حصہ ہے۔

چیف جسٹس نے زیرِ سماعت قیدیوں کو فراہم سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نے قیدیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

یحییٰ آفریدی نے صوبے کے ہر ڈویژن میں ایک جیل کے قیام پر زور دیا، بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ بھی چیف جسٹس کے ہمراہ تھے۔

مانیٹرنگ جج برائے جیل خانہ جات جسٹس روزی خان بڑیچ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج گوادر اور آئی جی جیل خانہ جات بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ خبریں