Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 20 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے قرض کی منظوری کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قرض کی رقم بجلی کی تقسیم کے نظام میں جدت کیلئے استعمال ہوگی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں پائیدار بجلی فراہم کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو تعاون فراہم کیا جائے گا، لیسکو، میپکو اور سیپکو اپنے ریجنز میں پائیدار توانائی کیلئے موثر کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ خبریں