Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رواں مالی سال کے چار ماہ میں حکومت ترقیاتی منصوبوں پر صرف 81 ارب روپے خرچ کرسکی

رواں مالی سال کے چار ماہ میں ترقیاتی اخراجات میں کمی، حکومت جولائی تا اکتوبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 81 ارب روپے خرچ کرسکی ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق 1100 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی میں سے 384 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، جبکہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 63 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ صوبوں اور مخصوص علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 25 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔

دستاویز کے مطابق آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 15 ارب 86 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، جبکہ اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں 4 ارب 70 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔

جاری کردہ دستاویز میں یہ بھی کہا گیا کہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 25 کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے، جبکہ کابینہ ڈویژن کے کیلئے مختص 50 ارب میں سے 19 لاکھ روپے خرچ ہوسکے۔

متعلقہ خبریں