Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں ملوث نکلا، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری میں ملوث نکلا۔

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نوازشریف اور مریم نواز کے بغض میں یہاں پہنچے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، جس تھالی میں کھانا اسی میں چھید کرنا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پر کوئی کرپشن کا کیس نہیں تھا، مریم نواز کبھی پبلک آفس ہولڈر نہیں رہی پھر بھی انکو کوچ اور اسکے چیلے نے انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا۔

   عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بشریٰ بی بی قیمتی نکلس چوری کرنے اور 190 ملین پاؤنڈ کے ڈاکے میں ملوث ہے، بشریٰ بی بی نے ابھی پنجاب میں کی لوٹ مار کا حساب دینا ہے، پانچ سال نوازشریف اور مریم نواز سے رسیدیں مانگنے والے کے پاس اپنی رسیدیں نہیں۔

  وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ کے تحائف فروخت کرنے کی جعلی رسیدوں کا بھی کیس زیرالتواء ہے، کرپشن کرپشن کا راگ الاپنے والے کا اپنا پورا ٹبر چوری اور ڈاکوں میں ملوث نکلا، چیلا اتنا بڑا بدبخت ہے اس نے برا وقت دیکھتے ہی کوچ سے بھی اظہار لاتعلقی کردیا۔

متعلقہ خبریں