Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سیاست چل رہی ہے، ہمارے جوڈیشل افسران تربیت کے لئے دیگر شہروں کو جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ کل ژوب میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کی، حکومت دہشت گردی برداشت نہیں کرے گی، دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شعبان سے اغواء نوجوانوں اور مغوی مصور کاکڑ کی بازیابی کے لئے اقدامات جاری ہیں، پی پی ایل پر بلوچستان کے واجبات کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، کچھ آئینی رکاوٹیں جنہیں جلد دور کر دیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ وفاق پر بلوچستان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں