پہاڑوں کے عالمی دن پر بول نیوز کی پروڈکشن کو سب سے بہترین قرار دیا گیا ہے۔
ڈبلیوڈبلیو ایف نے بول نیوز کو ایوارڈ سے نوازا، پہلا انعام حاصل کرنے پر نمائندہ بول نیوز ندیم خان کا کہنا ہے کہ بول نیوز کیلئے اعزاز حاصل کرنا فخر کی ہے۔
پہاڑوں کے عالمی دن پر گلگت بلتستان میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں ماحولیاتی تبدیلیوں اور پہاڑوں کی اہمیت اجاگر کرنے پر گفتگو کی گئی۔
تقریب میں پہاڑوں کے عالمی دن پر بول نیوز کی جانب سے پیش کی گئی ڈاکیومنٹری کو ڈبلیو ڈبلیو ایف کی جانب سے بہترین قرار دیتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
نمائندہ بول نیوز ندیم خان کے مطابق بہترین قرار دی گئی رپورٹ کی تقریب میں اسکریننگ بھی کی گئی۔
بام دنیا فلم فیسٹیول 2024 کے نام سے سجی ایوارڈ تقریب میں ملک بھر سے صحافیوں نے حصہ لیا، چھ افراد پر مشتمل ایوارڈ جیوری نے بول نیوز کی رپورٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے پہلا انعام دیا۔



















