Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سردی کے ڈیرے، راتیں سرد ہونے لگی

  شہر قائد میں آخر کار سردی نے ڈیرے ڈال لیے اور راتیں سرد ہونے لگی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہلکی دھند چھائی ہوئی ہے، جبکہ حدنگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔ شہرقائد میں آج رات درجہ حرارت 11.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے، اس کے علاوہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں  7  کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہے، جبکہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، کل سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں