گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ آمد ہوئی۔
سفیر Hamad Obaid Ibrahim Salem Al-Zaabi سمیت دیگر سفارتی عملہ نے گورنر سندھ کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر یو اے ای ویزہ مسائل، پاک یو اے ای دو طرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، تجارت میں اضافہ اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات سے ویزہ کے مسائل درپیش ہیں۔
سفیر نے جواب دیا کہ حکومتی سطح پر نہیں بلکہ یہ ٹریول ایجنٹس کے پیدا کردہ مسائل ہیں۔
ملاقات میں اس معاملہ کو جلد مل کر حل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ پاک امارات دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، متحدہ عرب امارات سے تجارت میں اضافے کے خواہشمند ہیں، متحدہ عرب امارات کے سرمایہ کار صوبہ کے پرکشش شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
سفیر حماد عبید ابراہیم نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔



















