Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم نے مل کر پاکستان کے بے روزگار لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں، روبینہ خالد

چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ ہم نے مل کر پاکستان کے بے روزگار لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں۔

چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو آج ہم میں نہ ہوتے ہوئے بھی ہم میں موجود ہیں، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بے نظیر بھٹو کا ویژن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو ملازمین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وابستہ ہیں وہ خوش قسمت لوگ ہیں، اگر ہم  ایک غریب کی مدد کرتے ہیں تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی نیکی ہے، سکلز پروگرام بھی بی بی کا ویژن ہے ہمیں لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں۔

 روبینہ خالد نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کہتی تھیں ہنر آپ کا سرمایہ ہے، اگر آپ کے پاس ہنر ہے تو آپ کبھی بے بس نہیں ہو سکتے۔

 چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کہنا ہے کہ جب تک عورت معاشی طور پر خودمختار نہیں ہوتی کسی بھی گھر میں ترقی نہیں ہو سکتی، ہم نے مل کر پاکستان کے بے روزگار لوگوں کی زندگیاں بہتر بنانی ہیں۔

متعلقہ خبریں