12 دن بعد بھی یونیورسٹی روڈ پر لائن کی مکمل مرمت نہ کی جاسکی، کل سے پانی کی فراہمی پھر بند ہوگی۔
ترجمان کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام تیسری مرتبہ پیر سے شروع کیا جائے گا، جوکہ مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ مرمتی کام کے باعث شہر کو یومیہ 150 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا، لیاری کلفٹن گلشن اقبال جمشید ٹاؤن اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق 3 دسمبر کو مرمتی کام شروع کیے جانے سے دس تک پانی کی فراہمی بند رہی تھی، تاحال 84 انچ لائن سے مکمل پریشر سے پانی نہیں دیا جاسکا۔



















