Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں اساتذہ کی عارضی آسامیوں پر میرٹ کی پامالی، وزیراعلیٰ کا نوٹس

بلوچستان میں اساتذہ کی عارضی آسامیوں پر میرٹ کی پامالی، وزیراعلیٰ بلوچستان میرٹ پر بھرتیوں کے دعوے کرتے رہ گئے ڈسٹرکٹ میں افسران نے وزیراعلیٰ  کی ایک نہ مانی۔

کوئٹہ کے ضلع اوستہ محمد میں اقرباء پروری کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر نے اپنے اہلخانہ کے نام میرٹ پر رکھ دیئے، جبکہ لسٹ میں دوسرے صوبوں کے امیدواروں کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم کی انکوائری کمیٹی کے سامنے امیدوار کا والد روتا رہا، جبکہ  امیدوارکے والد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر انکوائری اراکین کی میرٹ پر عمل کی یقین دہانی کرائی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے اساتذہ کی عارضی آسامیوں میں کرپشن پر نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں