Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، عطاء تارڑ

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔

عطاء تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی ثقافت اور ورثے کی تاریخ صدیوں پرانی ہے، پاکستان کی ثقافت، تہذیب ہماری پہچان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی سے بہترین معاشرہ تشکیل پاتا ہے، پاکستان کے لوگ پرامن اور مہمان نواز ہیں، مختلف ممالک کے وفود کا پاکستان کا دورہ کرنا خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کام کررہے ہیں، ڈائیلاگ سے ہی مسائل کا حل نکالا جاسکتا ہے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ثقافت کے ذریعے امن کا پیغام دینا ہوگا، کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے امن واستحکام ناگزیر ہے، پاکستان ایک خوبصورت اور پرامن ملک ہے۔

متعلقہ خبریں