سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ جیسے میں نے کوشش کی امید ہے ویسے ہی جمہوری معاملات کو جمہوری طریقے سے انجام دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم، بلاول صاحب کی ملاقات،مولانا کے مسئلے کا حل کیلئے کوشش کی، ایم کیوایم، باپ کی نمائندگی اور پی ٹی آئی سے بات چیت و دیگر امور پر کوششیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہی طریقہ ہے بات چیت سے آگے چلنے کا، امید ہے میری کوششوں کے بعد سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ انشااللہ میں یہ سب ہوتا ہوا بہت جلد دیکھ رہا ہوں، سب سے پہلے پاکستان سیاسی معاملات بعد میں، پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔



















