Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔

سانحہ اے پی ایس کی 10 ویں برسی کے موقع پر قومی اسمبلی میں شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جس کو منظور کرلیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے قرارداد اسمبلی میں پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شہید بچوں کی قربانی نے دہشت گردی کے خلاف متحد کردیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا، ایوان فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ایوان پاکستان کو دہشت گردی سے مکمل پاک کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں