راولپنڈی: ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک بحریہ نے ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ نے ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ 2024 میں شرکت کی جب کہ مشق ماوی بلینہ ترکیہ کی زیر قیادت ملٹی نیشنل اینٹی سب میرین وار فیئرمشق ہے۔
آئی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس مشق میں 30 سے زائد بحری جہازوں، آبدوزوں، ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹرز سمیت ڈرونزنے حصہ لیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مشق ماوی بلینہ 2024 مشرقی بحیرہ روم میں منعقد کی گئی، مشق کا مقصد سب میرین آپریشنز اور اینٹی سب میرین وارفیئرمیں مہارت حاصل کرنا تھا۔
آئی آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ مشق میں ترکیہ کی افواج سمیت نیٹو، امریکہ، پاکستان، یونان اور آذربائیجان کی افواج نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ اس مشق میں پاکستان کی نمائندگی 29 ویں اینٹی سب میرینائزڈ اے ٹی آر اسکواڈرن نے کی جب کہ پاک بحریہ کی مشق میں باقاعدگی سے شرکت ترکیہ کے ساتھ تعلقات کا مظہر ہے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ مشترکہ مشقیں امن واستحکام کے فروغ کے لئے کردار ادا کرتی ہیں جب کہ مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لئے باہمی تعاون کو بھی فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔



















