چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوریت مذاکرات ہی کے ذریعے چلتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے 18ویں اسپیکرز کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسیپکرز کانفرنس سے خطاب کر کے دلی خوشی ہو رہی ہے، جبکہ کانفرنس کے شرکاء پاکستان کے جمہوری اداروں کے محافظ ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کا انعقاد جمہوری ماحول کی تائید کرتی ہے۔ جبکہ مذاکرات جمہوریت کو مضبوط کرنے کا واحد راستہ ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کر تے ہوئے کہا کہ اسپیکرز کانفرنس کا اصل مقصد آئین پاکستان پر عمل کرنے کے طریقہ کار طے کرنا ہے، اٹھارہویں آئینی ترمیم مرکز اور صوبوں کے درمیان حدودوقیود طے کرتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم مرکز اور صوبوں کے درمیان حدودوقیود طے کرتی ہے، جبکہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت صوبوں کو بہت سے حقوق دیئے گئے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جمہوری اداروں میں بات چیت سے ہی آگے بڑھا جاتا ہے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے ہاوسز کو پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمنٹرنٹینز میں ریگولر مبصر کا درجہ دے رہے ہیں، جس سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو پپس میں رسائی دینے سے وہاں کے منتخب نمائندوں کی تربیت میں مدد ملے گی۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ گزشتہ روز اٹھارویں ترمیم پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا، اٹھارویں ترمیم ملکی جمہوری تاریخ میں اہم پیش رفت ثابت ہوئی ہے، اس ترمیم کے نتیجے میں پاکستان میں حقیقی معنوں میں پارلیمانی نظام قائم ہوا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی خود مختاری میں بہتری آئی ہے، اٹھارہویں آئینی ترمیم کی طرح صوبائی خود مختاری دی جاتی تو بنگلہ دیش کبھی نہ بنتا۔
یوسف رضا گیلانی نے مزید یہ بھی کہا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی استحکام آئے گا، ہمیں میثاق معیشت لانا چاہئے، جب تک مذاکرات نہیں کریں گے ملک آگے نہیں چلے گا، دیہات میں قتل ہوجاتے ہیں مگر بات چیت سے وہ بھی صلح میں بدل جاتے ہیں، یہاں ایوانوں میں کسی نے ایک دوسرے سے قتل نہیں کئے۔
انہوں نے کہا کہ اس ترمیم کے نتیجے میں وفاق سے انتظامی اور مالیاتی اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے، جبکہ اس کانفرنس میں بات چیت اور اتفاق رائے سے اٹھارویں ترمیم پر عمل درامد کی راہ میں حائل روکاوٹوں کی نشاہدی ہو سکے گی، آج کے ایجنڈے میں PIPS کے دائرہ کار کو بڑھانے پر بھی سیشن ہو گا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے مزید یہ بھی کہا کہ وفاق اور صوبوں میں جمہوری اداروں کی مضبوطی اور استعداد کار میں اضافہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، مجھے امید یے کہ ہمارے جمہوری ادارے ملک کو درپیش گورننس کے مسائل حل کرنے کے لئے اجتماعی شعور کو بروئے کار لائیں گے۔



















