Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پشاور؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان وزیراعلیٰ پشاور کا دورہ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علیٰ امین گنڈا پور سے ملاقات کی ہے، وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو قیام امن کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے  والے اداروں کی استعدادکار بڑھانے میں پورا سپورٹ کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں پائیدار امن کا قیام کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی خیبرپختونخوا علیٰ امین گنڈاپور نے  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے  شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہداء ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں۔ لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

دوسری جانب علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، مل کر دہشتگردی کے عفریت کا مقابلہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں