اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اپنے اختیارات میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔
اسپیکر ایاز صادق نے 18 ویں اسپیکرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کانفرنس میں شرکت ہم سب کے لیے اعزاز کی بات ہے، اسپیکرز سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی اپنی اسمبلیوں کو مزید فعال بنانا ہوگا، اسپیکرزکانفرنس میں سب کے تجربات سے بہت کچھ سیکھنےکو ملا، اسپیکرز کانفرنس کے بعد ہم سب کی ذمہ داری اور بڑھ گئی ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تمام اسمبلیوں میں قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرایا جائے گا، اسمبلی ملازمین کے حوالے سے قانون پاس کیا جا چکا ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کو آخری وارننگ دے رہا ہوں۔



















