ملکی ٹیکسٹائل شعبہ برآمدات میں ایک بار پھر دیگر شعبوں سے آگے نکل گیا ہے۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق نومبر میں ٹیکسٹائل برآمدات 1 ارب 64 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں ہیں، جبکہ نومبر میں ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ 10.81 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ جولائی تا نومبر ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 7 ارب 60 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا، جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 10.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
جاری کردہ دستاویز کے مطابق 5 ماہ کے دوران اونی کپڑوں کی برآمدات کا حجم 2 ارب 17 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا، جبکہ جولائی تا نومبر بیڈ ویئر کی برآمدات کا حجم 1 ارب 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہا۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ ملکی تیارہ شدہ گارمنٹس کی برآمدات کا حجم 1 ارب 68 کروڑ 73 لاکھ ڈالر رہا،5 ماہ کے دوران کاٹن کپڑوں کی برآمدات 81 کروڑ 58 لاکھ ڈالر سے زائد رہیں، جبکہ ملکی تیار کردہ تولیہ کی برآمدات سے بھی 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر سے زائد زرمبادلہ آٰیا۔



















