Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپنے وسائل کے مطابق فیملی کو پلان کریں، عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے وسائل کے مطابق فیملی کو پلان کریں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آواری ہوٹل میں فیملی پلاننگ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت ہو یا فیملی پلاننگ اس پر بہت کم گفتگو ہوتی ہے، جبکہ آبادی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بڑھتی آبادی تیزی سے ذرائع کھا جاتی ہے، بچے پیدا تو ہو رہے ہیں اچھی تعلیم کیسے دینی ہے اس پر توجہ نہیں دی جاتی، وہ جیل میں چلا گیا یا مصالحہ یا چسکے والی نیوز ہیڈ لائن ہوتی ہے، جبکہ وزیر اعظم نے اچھا کام کیا تو وہ خبروں میں آخری خبروں میں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر پاکستان ہیں جب تک مسائل پر ترجیحات کو سیٹ نہیں کریں گے کامیاب نہیں ہو سکیں گے، میڈیا کنگ میکر ہے لیکن ذمہ داری میڈیا کی ہے پبلک سروس میسجز کو دس فیصد آگاہی مہم پر صرف کرنا پڑتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آبادی کو کم کرنے کےلیے کتنی آگاہی مہم چلائی گئی، دنیا میں اسلامک ملک فیملی پلاننگ کررہے ہیں لیکن ہم سب سے بڑے مسلمان ہیں فیملی پلاننگ نہیں کر سکتے، ہر شخص نے مذہب پر علیحدہ مطلب نکال لیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نمازیں ایک جیسی نہیں ہاتھ کھول یا بند کرکے ہی فتویٰ کافر و مشرک دینا ہے، کتنی عورتیں بچے غذائی قلت کا شکار ہیں شادی پر لڑکیوں  کے کھانے پر پابندی شہبازشریف نے لگائی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کم عمر لڑکیوں کی شادیاں نہیں ہوسکتی قانون کی عمل داری ناگزیر ہے، وسائل میں ایک یا دو بچے ہوں تو اس پر بات کرنی چاہیئے، میرے دو ہی بچے ہیں ہم چھ بہنیں دو بھائی ہیں، معاشرے میں غریب غربت کی لکیر کے نیچے اس لیے بھی ہے کہ اپنی جیب کے مطابق فیملی کا فیصلہ ہی نہیں کرتے۔

متعلقہ خبریں