محکمہ موسمیات کے مطابق 22 دسمبر سال کا چھوٹا ترین دن اور 23 دسمبر کی رات سب سے طویل ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 دسمبر کو سورج 7 بجکر6 منٹ پر طلوع اور 5 بجکر14منٹ پرغروب ہوگا، جبکہ دن کا دورانیہ 10 گھنٹے 8 منٹ اور رات کا دورانیہ 13 گھنٹے 52 منٹ ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 23 دسمبر سے دن کا دورانیہ بڑھنا اور رات کا کم ہونا شروع ہوجائےگا، 21،22مارچ 2025 کو دن اور رات کا دورانیہ برابر ہوجائےگا۔



















