آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ انتخابات سال برائے 2025-2026ء کا میلہ آج آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں سج گیا، پولنگ کا عمل جاری۔
آرٹس کونسل کراچی کے سالانہ الیکشن میں احمدشاہ، اعجاز ، قدسیہ پینل اورنجم اشرف مبشر پینل کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔
صدر کے لیے احمدشاہ کے مدمقابل نجم الدین شیخ اور سیکریٹری کے لیے اعجاز فاروقی کے مقابلے میں مبشر میر ہیں۔
آرٹس کونسل میں آج صبح سے ہی گہما گہمی دیکھی جارہی ہے، جبکہ معروف سماجی، ثقافتی اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد آرٹس کونسل میں موجود ہیں۔
ووٹ ڈالنے کا عمل دوپہر 12 بجے شروع ہوا جو رات 8 بجے تک جاری رہے گا جبکہ رات 8 بجے تک آرٹس کونسل کے احاطے میں موجود ممبران اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔
پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ وقفے کے بعد گنتی کا آغاز ہوگا جو رات گئے تک جاری رہے گا۔
واضح ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ممبر کے پاس آرٹس کونسل کا کارڈ یا شناختی کارڈ کا ہونا ضروری ہے۔



















