Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر

سست رفتار انٹرنیٹ سے پریشان صارفین کیلئے اچھی خبر، کئی ماہ سے سست رفتار انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافے کے لیے جدید کیبلز منسلک ہونے جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ اسپیڈ بڑھانے کے لیے جدید کیبل آئندہ چند روز میں منسلک کردی جائے گی، یہ جدید کیبل افریقہ سے پاکستان منسلک کی جائے گی، جبکہ کیبل بچھانے کا کام آخری مراحل میں ہے۔

 ذرائع نے بتایا کہ پروگرام کے تحت 45 ہزار کلومیٹر طویل انٹرنیٹ کیبل پاکستان سے منسلک ہوگی، کیبل کی گنجائش 180 ٹیرابائٹس فی سیکنڈ ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبل منسلک ہونے سے سوشل میڈیا ایپس سمیت انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافہ ہوگا، جبکہ کیبل منسلک ہونے سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ ملے گا۔

ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ انٹرنیٹ صارفین کے لیے زیادہ تیز اور مستحکم کنیکٹیویٹی فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں