Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق شہریوں کی خدمت کرتی رہے گی، میئر کراچی

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق شہریوں کی خدمت کرتی رہے گی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے گولیمار کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، علاقے کے مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو گولیمار میں آر او پلانٹ کو توسیع دینے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ علاقے میں 50 ہزار گیلن گنجائش کے آر او پلانٹ کو تین لاکھ گیلن تک بڑھائیں گے، گولیمار اور دیگر علاقوں میں آر او پلانٹ کی توسیع سے لوگوں کو پینے کا صاف پانی میسر ہو گا۔

   مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ علاقے میں صفائی ستھرائی اور پانی و سیوریج کے نظام کو بھی بہتر بنارہے ہیں، گولیمار اور رضویہ کالونی سمیت ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو اس سے سہولت ملے گی، گولیمار میں شہید بے نظیر بھٹو فٹ بال گراؤنڈ اور پارک کو بھی جلد بحال کیا جائے گا، شہید بے نظیر بھٹو فٹ بال گراؤنڈ اور پارک کو سر سبز بنا کر جدید سہولیات سے آراستہ کریں گے۔

 میئر کراچی نے کہا کہ ضلع وسطی کے نوجوانوں کو کھیل و تفریح کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق شہریوں کی خدمت کرتی رہے گی، ضلع وسطی میں متعدد ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں اور مزید منصوبے لائیں گے۔

متعلقہ خبریں