Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرپشن ناسور بن چکی ہے جو ایک دم ختم نہیں کرسکتے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کرپشن ناسور بن چکی ہے جو ایک دم ختم نہیں کرسکتے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے این جی اوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے انداز میں چلائی جاتی اور این جی اوز کا اپنا طریقہ ہے، پولیٹیکل پریشر ایک گالی بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ این جی آوز کے ساتھ ملکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرناہے، پیسے کمانا حکومت کا کام نہیں ہے، حکومت اور این جی اوز کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں، کرپشن ناسور بن چکی ہے جو ایک دم ختم نہیں کرسکتے۔

   میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ معاشرہ بدعنوان ہوچکا ہے جس کو درست کرنے کی ضرورت ہے، ہر سال این جی او کانفرنس کا انعقاد کریں گے، اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے اور غلط افراد کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ حکومت نوکریوں کی فیکٹری نہیں ہے، پڑھے لکھے نوجوان اپنے پروجیکٹ کے ساتھ آئیں انہیں قرضہ دیں گے کاروبار کے لیے، ٹارگٹ کلنگ کی سب ملکر مذمت نہیں کرتے، دہشت گردی کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

   انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے طلباء کو بے نظیر بھٹو اسکالرشپ دے رہے ہیں، سول شہداء کے بچوں کی سولہ سال کی تعلیم کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی، کراس جینڈر کو اسکالر شپ دے رہے ہیں، دو سو ارب بھی پورے خرچ نہیں کر پاتے، اب سو فیصد بجٹ مالی سال کے اختتام تک خرچ کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں