Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میثاق جمہوریت بے نظیر کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ کا ثبوت ہے، وزیر اعظم

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کی برسی کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پیغام جاری کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کی 17ویں برسی منا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ جمہوریت کی علمبردار اور سیاسی عمل میں مکالمے اور مفاہمت کی مضبوط حامی، محترمہ بے نظیر بھٹو، ہمت اور استقامت کی علامت بنیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت، جس پر بے نظیر بھٹو اور میاں نواز شریف کے درمیان دستخط ہوئے، ان کی پائیدار سیاسی سمجھ بوجھ  کا ثبوت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  میں ان کے خاندان، خاص طور پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور ان کے پیروکاروں  کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو فخر کے ساتھ ان کے وژن  اور ان کے نظریات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں