Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے میجر محمد اویس کی نماز جنازہ ادا

شمالی وزیرستان میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد اویس شہید کی نماز جنازہ میران شاہ میں ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  نماز جنازہ میں پاک فوج کےسینئر افسران، جوانوں اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

میجر محمد اویس شہید کے جسد خاکی کو آبائی علاقے روانہ کردیا گیا جہاں انہیں  مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے شہداء  کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں