Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2024؛ کراچی کے شہریوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 85 کروڑ سے زائد کے جرمانے دیے

سال 2024 میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کراچی کے شہریوں نے 85 کروڑ سے زائد کے جرمانے دیے ہیں۔

ٹریفک پولیس نے رواں سال کے دوران 11 لاکھ 57 ہزار چالان کیے جس پر 85 کروڑ 83 لاکھ روپے کے جرمانے ہوئے۔

شہریوں نے صرف 20 کروڑ سے زائد رقم ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی پر جرمانے بھرے جبکہ سب سے زیادہ چالان گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پر کیے گئے جس کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد اور جرمانے 11 کروڑ 93 لاکھ وصول کیے۔

ٹریفک سگنل توڑنے پر ایک لاکھ 96 ہزار چالان اور 12 کروڑ 49 لاکھ روپے جرمانے وصول کیے جبکہ اوور لوڈنگ گاڑیوں پر 2 لاکھ چالان اور 10 کروڑ 31 لاکھ روپے جرمانے کیے گئے۔

نو پارکنگ میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر 1 لاکھ 30 ہزار چالان اور 11 کروڑ 57 لاکھ جرمانے کیے جبکہ ون وے اور رونگ وے کی خلاف ورزی پر 91 ہزار چالان اور 20 کروڑ 20 لاکھ جرمانے کیے گئے۔

موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ نہ پہننے پر 84 ہزار چالان اور چار کروڑ 24 لاکھ جرمانے کیے جبکہ فینسی نمبر پہ لگانے پر پانچ کروڑ 31 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے پر تین کروڑ 75 لاکھ جرمانے ہوئے جبکہ گاڑیوں میں اسپیڈو میٹر نہ ہونے پر 1 کروڑ 7 لاکھ کے جرمانے کیے گئے۔

  اس کے علاوہ ٹنٹڈ شیشے والی گاڑیوں پر 4 کروڑ 92 لاکھ کے جرمانے کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں