Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“بانی پی ٹی آئی کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ہے جو اسرائیل کے حامی ہیں”

وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ہے جو اسرائیل کے حامی ہیں۔

 وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بین الاقوامی حمایت تمام ان ملکوں سے آرہی ہے جو اسرائیل کے حامی ہیں، جن کی حمایت کی بدولت اسرائیل کا وجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ملکوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا، وہ فلسطینیوں کے قتلِ عام کے سہولت کار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان ملکوں سے جو بھی افراد بانی پی ٹی آئی کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں وہ یا خود صیہونی ہیں یا کھلے عام انکی مسلم دشمن پالیسیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا یہ محض اتفاق ہے یا یہ ممالک اور افراد کسی ایسے ایجنڈے پہ کام کر رہے جس سے پاکستان میں انکی پراکسی بانی پی ٹی آئی  حکمران بن کے پاکستان کی ایٹمی قوت کو لپیٹے۔

وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ اپنے مالکوں کی client state بنائے کے انکے مذموم ایجنڈے کی تکمیل کرے، کیا یہ سب اتفاق ہے یا پاکستان ایک سازش کا نشانہ ہے جسکی تکمیل بانی پی ٹی آئی  کے ذمے لگائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں