وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ مارچ میں بجلی کی خریدوفروخت حکومت کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام کو اسکے ثمرات پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ فروری 2025 میں بہت سے منصوبوں پر عملدرآمد ہو جائے گا، مارچ میں بجلی کی خریدوفروخت حکومت کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔
اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعظم نے ترسیلی نظام کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دی، ہم چاہتے ہیں4 سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکلے۔
وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالف بانی پی ٹی آئی نےعدم استحکام پیدا کیا، بانی پی ٹی آئی کے کہنے پرنفرت انگیز مہم چلائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی ایما پر ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے سامنے جوابدہ ہیں، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل تیزی سے جاری ہے، جون سے اب تک بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، انڈسٹری کو وزارت توانائی ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کررہی ہے۔



















