Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج “ہوم گرون اکنامک ایجنڈا” کا اعلان کریں گے، “میڈ ان پاکستان” معاشی اصلاحات کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیفالٹ سے استحکام کی طرف آیا اور اب ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، الحمدللہ، تمام معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوم گرون ایجنڈا ایک اہم اقدام ہے جو ملک کی معاشی ترقی کو یقینی بنائے گا، اس ایجنڈے کے تحت عوام کو خوشخبریاں ملیں گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ معاشی اصلاحات پاکستان کے عوام کی ترقی کے لیے پیش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں