وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم نواز شریف ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیدیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے قونصل جنرل درمش بستاغ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
اس موقع پر تجارت، تعلیم، صحت، زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
مریم نواز شریف نے ترکیہ کو پاکستان کا عظیم دوست اور بھائی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، شکرگزار ہیں، پنجاب حکومت ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ترکیہ بزنس کمیونٹی کے لیے ون ونڈو آپریشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔
قونصل جنرل درمش بستاغ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں جاری عوامی فلاح کے منصوبوں کو سراہا۔
درمش بستاغ نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تیار ہے۔



















