Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے سال کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں کا قوم کے نام پیغام

نئے سال کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے قوم کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

سال 2024 پاک فوج کے لیے چیلنجز اور آزمائشوں کا سال رہا۔

خواہ دہشت گردی سے نمٹنا ہو، فتنہ الخوارج کا قلعہ قمع کرنا ہو یا دیگر اندرونی و بیرونی خطرات کا مقابلہ، پاک فوج ہر محاذ پر فرنٹ لائن پر موجود رہی۔

پاک فوج کے جوانوں نے اپنی بےلوث قربانیوں سے ملک دشمنوں کے عزائم خاک میں ملائے اور امن و امان کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پاک فوج نے ہر قیمت پر اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا اور ملک کا وقار بلند رکھا۔

سال 2025 کے لیے بھی پاک فوج کا عزم اور حوصلہ مضبوط ہے۔

نئے سال کے موقع پر پاک فوج کے شمالی وزیرستان، سیاچن اور کشمیری سرحدوں پر تعینات جوانوں نے عوام کیلئے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہم پورے ملک و قوم اور ایل او سی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کو دل کی گہرائیوں سے نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

فوجی جوان کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ عہد کیا ہے کہ ہم آخری دم تک اپنے ملک کی حفاظت کریں گے، امید کرتا ہوں کہ آنے والا نیا سال ہم سب کے لیے روشن اور پر امید ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور دشمن کی کسی بھی قسم کی جارہیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہیں، الحمدللہ پاکستان کا بارڈر محفوظ ہے اور ہم مادر وطن کی حفاظت کے لیے یہاں موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں لیپا سیکٹر کشمیر سے تمام پاکستانیوں کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں ، نئے سال کے لیے بہت بہت نیک خواہشات اور دعائیں تاکہ ہمارا پیارا پاکستان محفوظ اور مضبوط رہے، سیاچین کی برف پوش چوٹیوں سے اہل وطن کو نیا سال مبارک ہو، ہم وطن عزیز کے دفاع کے لیے تیار کھڑے ہیں۔

فوجی جوان نے کہا کہ نیا سال امید ہے کہ عزم اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے گا ہم سب مل کر اپنے وطن کو محفوظ، مضبوط اور خوشحال بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، انشاللہ ہم قوم کی توقعقات پر پورا اتر کر پاکستان کو دنیا کی نظر میں بےمثال بنا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کشمیری بھائیوں خصوصاً مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو نیا سال مبارک ہو، نیے سال کے لیے بہت سی نیک خواہشات اور دعائیں تاکہ ہمارا پیارا پاکستان خوشحال، مضبوط اور محفوظ ہو، ہم اپنے فرائض کوبہترین طریقے سے سر انجام دینے کے لیے پرعظم ہیں، انتہائی لگن اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔

فوجی جوان نے کہا کہ ہم اپنے فرائض کوبہترین طریقے سے سر انجام دینے کے لیے سرشار ہیں، ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی عظیم قوم کی توقعقات پر پورا اترنے کے لیے تیار ہیں۔

پاکستان زندہ باد! پاک فوج پائندہ باد۔

متعلقہ خبریں