اسلام آباد: سینئر سفارت کار شفقت خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے یورپ تعینات ہیں، شفقت علی خان روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرا بلوچ سرانجام دے رہی ہیں۔



















