Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سال 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ہے، عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سال 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ہے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ سال 2024 پنجاب کی تاریخ کا کامیاب ترین سال رہا ہے، مریم نواز سال 2024 میں 77 سے زائد عوامی ریلیف کے منصوبے شروع کیے، مریم نواز کے 77 منصوبوں میں 50 سے زائد مکمل بھی ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی حکومت نے تمام منصوبے اپنے وسائل سے شروع کیے، پنجاب ترقی، خوشحالی، ریلیف اور کارکردگی میں تمام صوبوں سے لیڈ کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں طلبہ، کسان، خواتین، نوجوانوں سمیت ہر طبقے کو بلاتفریق ریلیف دیا گیا، پنجاب میں پہلی بار اقلیتوں کے لئے ریلیف پیکج دیے گئے، چار سال پنجاب کے وسائل کو پنکی، گوگی اور کپتان نے بے دردی سے لوٹا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے لوگوں سے ہونے والی ناانصافیوں کا ازالہ کیا ہے، آج پنجاب کے لوگوں کامعیار زندگی باقی صوبوں سے کئی گنا بہتر ہے، اس لیے مریم نواز کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ پانچ سال پنجاب میں ترقی کا سفر ایسے ہی جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں