پشاور: کرم جرگے کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق کرم جرگے میں دونوں فریقین کی جانب سے امن معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ ایک فریق کی جانب سے چند دن پہلے دستخط ہوگئے تھے جب کہ دوسرے فریق نے اج دستخط کردیے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ بنکرز کی مسماری اور بھاری اسلحے کی حوالگی پر دونوں فریقین متفق ہوگئے ہیں، امن معاہدے کے دستخط پر اہلیانِ کرم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن معاہدے سے کرم میں امن اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، امن معاہدے پر دستخط سے معمولات زندگی جلد مکمل طور پر بحال ہوجائیں گے۔



















