Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہر قائد میں سردی کی شدت میں معمولی کمی، درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ

شہر قائد میں آج اورکل سردی کی شدت میں معمولی کمی کاامکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب  58 فیصد ہے۔

شہر قائد میں 4 جنوری سے سردی کی شدت دوبارہ بڑھنےکاامکان ہے، ملک میں داخل ہونے والامغربی ہواؤں کاسلسلہ بلوچستان میں بارش کاسبب بن سکتا ہے، جبکہ سسٹم کے بلوچستان سے نکلنےکےبعدکراچی سردہواؤں کی زد میں آسکتاہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا  کہ کراچی میں اس وقت موسم سرد اور خشک ہے، جبکہ شمال سےچلنےوالی ہواؤں کی رفتار6کلومیٹرفی گھنٹہ ہے۔

متعلقہ خبریں