Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ن لیگ کی حکومت جب بھی آتی کسان خوشحال ہوتا ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کسان خوشحال ہوتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سولر رائزیشن برائے زرعی ٹیوب ویل کا آغاز ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر زرعی ٹیوب ویل کی سولررائزیشن کے لئے درخواست جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کیے جائیں گے، حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن کے لئے 9ارب روپے کی سبسڈی دے گی، 10کلو واٹ تک  5لاکھ، 15کلو واٹ تک ساڑھے 7لاکھ اور 20 کلو واٹ تک زرعی ٹیو ب ویل کی سولر ائزیشن کے لئے 10لاکھ روپے  سبسڈی دی جائے گی۔

علاوہ ازیں کم ازکم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان ٹیوب ویل سولرائزشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں، کاشتکار گھر بیٹھے cmstp.punjab.gov.pk پر آن لائن ٹیوب ویل سولررائزیشن کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں، زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن کے درخواست فارم www.agripunjab.gov.pk سے ڈاؤن لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسان سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے، ترقی کے سفر میں پنجاب کے کاشتکار پوری طرح شریک ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی ٹیوب ویل کی سولر رائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی، مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے کاشتکار خوشحال ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں