Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک فضائیہ 2025 میں بھی دشمن کو مات دینے کیلئے تیار

پاک فضائیہ 2025 میں بھی دشمن کو مات دینے کے لئے تیار ہے۔

 پاک فضائیہ کی ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹس کی جانب پیشقدمی جاری ہے، جبکہ پاک فضائیہ میں 2 مختلف اقسام کے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹس کی شمولیت سے بھارت کے ہاتھ پائوں پھولنے لگے ہیں۔

بھارتی فضائیہ اور مودی میڈیا دونوں پینک موڈ میں چلے گئے،  جبکہ 1950کی دہائی میں ایف 86 سیبرز سے جے 35 تک، پاک فضائیہ کی برتری کا بھارتی میڈیا بھی معترف ہے۔

پاک فضائیہ کے ایف 86، ایف 104 اور ایف 16 طیاروں کو ہمیشہ بھارت پر برتری حاصل رہی ہے، اس کے علاوہ 80 کی دہائی میں ایف سکسٹینز کی شمولیت سے جنوبی ایشیا کے آسمانوں پر پاک فضائیہ کی برتری مسلمہ حقیقت بنی رہی ہے۔

پاکستان کا جے ایف 17 تھنڈر بلاک ون اور ٹو کے بعد بلاک 3 کی شکل میں 4.5 جنریشن طیارہ بنا، جبکہ مقامی سطح پر طیارہ سازی میں بھی بحارتی فضائیہ پاکستان سے 6 برس پیچھے رہ گئی ہے، ہاکستان نے جے ایف 17 تھنڈر 2010 جبکہ بحارت نے تیجس 2016 میں شامل کیا۔

 بھارت کے تیجس کا پہلا ورژن فلاپ رہا جبکہ تیجس ایم کے ون اے کو احی تک انجن کا انتظار ہے، بھارت نے دھوم دھام سے فرانسیسی رافیل حاصل کئے تو پی اے ایف نے جے 10 سی سے اس کی پلاننگ ناکام بنا دی۔

پاک فضائیہ چین سے جے 35 حاصل کر کے جنوبی ایشیا میں پہلا ففتھ جنریشن طیارہ اڑائے گی، جبکہ بھارت کے پاس پہلے پاکستانی  جے 35 کے برسوں بعد بھی ففتھ جنریشن طیارہ اڑتا دکھائی نہیں دے گا۔

پاکستان ترکی کے ساتھ ٹی ایف ایکس کی جوائنٹ پروڈکشن پر بھی پیشرفت کر رہا، ٹی ایف ایکس ترکی، پاکستان اور آذربائِجان کا مشترکہ منصوبہ ہے، پاکستان کے ٹی ایف ایکس پراجیکٹ کے برعکس بھارت کا ایڈوانسڈ میڈئیم کومبیٹ ائیرکرافٹ ابھی صرف ڈرائنگ بورڈ پر ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرفورس 2028 کے بعد ٹی ایف ایکس کی انڈکشن کا آغاز کرے گی، بھارت آج ففتھ جنریشن طیارے پر عملی کام کا آغاز کرے تب بھی 2035 تک بمشکل پہلی ٹیسٹ فلائٹ ہی ممکن ہو گی۔

متعلقہ خبریں