گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کرم کے مسئلے پر سنجیدہ ہوتی تو یہ دھرنے نہیں ہوتے۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کےپی میں بلدیاتی نمائندوں پر تشدد قابل افسوس ہے، بلدیاتی نمائندوں کے حق کیلئے نکلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنا، لوگوں کو سہولتیں دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، کرم کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں، کرم میں امن معاہدہ خوش آئند ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم پر کیے گئے معاہدے پرعملدرآمد ضروری ہے، صوبائی حکومت کرم کے مسئلے پر سنجیدہ ہوتی تو یہ دھرنے نہیں ہوتے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ افغانستان میں عالمی طاقتوں کا چھوڑا گیا اسلحہ پاکستان میں استعمال ہوتا ہے، پڑوسی ملک میں بدامنی کا اثر پاکستان پر بھی ہوتا ہے۔



















