Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے۔

 وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف باہر سے بیٹھ کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی جارہی ہے، سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کر کے پاکستان کے خلاف جھوٹ کو پھیلایا جارہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل محاذ پر پاکستان کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے، ایسا ماحول ہے کہ پاکستان کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے، پاکستان نے سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کے سہولتکار بیٹھے ہیں، ڈیجیٹل دہشتگردی کرنے والے پاکستان سے باہر دوست نما دہشتگرد بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کےپی کے بعض علاقوں میں گھس بیٹھئے موجود ہیں، سرحدپار سے چند روز پہلے حملہ ہوا جسکا منہ توڑ جواب دیا گیا۔

متعلقہ خبریں