Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر قائد میں گلشن معمار، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگرعلاقوں میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ گرو مندر، نمائش چورنگی، ایم اے جناح روڈ، گلشن اقبال، شارع فیصل، کارساز روڈ، ڈالیما اور گلستان جوہر میں بھی بوندا باندی ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج سے کوئٹہ کی ٹھنڈی ٹھار ہوائیں چلیں گی، جبکہ آج سے دن کے اوقات میں بھی ٹھنڈ محسوس کی جائے گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے چار سے پانچ روز کے دوران درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جائے گا، جبکہ شہر میں اس وقت موسم سرد اور مرطوب ہے۔

شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

کراچی میں اس وقت شمالی سمت سے دس کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، جبکہ بارش کے بعد بھی شہر سے آلودگی کے بادل چھٹ نہ سکے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبرپرموجود ہے، جس کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 237 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں