پشاور کے علاقے تہکال میں دو فریقین کے مابین فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے تہکال میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔
مقتولین میں اسلام اللہ، محمد طارق، کامران الہٰی، یوسف اورعباس شامل ہیں، زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے، 3 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، جبکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، ورسک روڈ، دیگی کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا۔



















