اسلام آباد: آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ میں توسیع کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے جب کہ وفاقی کابینہ میں پانچ سے چھ نئے ارکان کو شامل کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، طلال چوہدری اور عمران احمد شاہ کو کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے۔
حکومتی ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا امکان ہے، توقیر شاہ کو وزیراعظم کا مشیر مقرر کیا جائے گا۔



















