کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات اور گردونواح میں زلزلے کی جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 33 کلومیٹر تھی اور مرکز قلات سے 27 کلو میٹر جنوب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔



















