وفاقی وزیرسفیران انجینئرامیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخواکےعوام ترقی وخوشحالی چاہتےہیں۔
وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام نے مالم جبہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواکے لوگوں کو گمراہ کیاگیا، خیبرپختونخواکی ترقی کا راستہ روکاگیا۔
امیرمقام نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہاہے، مہنگائی کی شرح کم ہوکرسنگل ڈیجٹ پرآچکی ہے، شرح سودمیں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
پی ٹی آئی نےملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، رانامشہود
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہود نے مالم جبہ میں اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیرمقام بہترین دوست ہونے کےساتھ اچھےسیاستدان ہیں۔
رانامشہود نے کہا کہ خیبرپختونخواکےعوام پاکستان کی اساس رکھنے والےہیں، پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
رانامشہود نے مزید یہ بھی کہا کہ مذموم پروپیگنڈاففتھ جنریشن وارکاحصہ ہے، بیرونی لابی کےتحت پی ٹی آئی کوچلایاجارہاہے۔



















