Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت کا پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پلاسٹک کے استعمال پر عائد پابندی پر عملدرآمد سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک پر پابندی کے اقدام پر عملدرآمد تیز کیا جائے۔

مراسلے کے مطابق وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 2019 میں اسلام آباد میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد کی، ایک مرتبہ استعمال ہونیوالے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال پر پابندی عائد کی گئی۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے مراسلے میں کہا کہ پلاسٹک کے استعمال پر پابندی پلاسٹک ریگولیشنز 2003 کے تحت لگائی گئی، وفاقی وزارتیں اور محکمے پابندی کے حوالے ریگولیشنز پر سختی سے عملدرآمد کریں۔

متعلقہ خبریں